امریکا کا سب سے کم عمر ترین میئر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 16:06

امریکا کا سب سے کم عمر ترین میئر

ڈورسیٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء)تین سالہ جیمز ٹوفٹس امریکا کا کم عمر ترین میئر بن گیا۔ اس سے پہلے اس کابڑا بھائی 6 سالہ رابرٹ دو دفعہ میئر منتخب ہو چکا ہے۔رابرٹ 4 سال کی عمر میں پہلی بار ڈورسیٹ، مینی سوٹا کا میئر بنا تھا۔ جیمز نے الیکشن کا سارا دن اپنے ووٹروں سے بات چیت کرتے گذارا۔ جیمز نے22 لوگوں پر مشتمل اپنے ٹاؤن کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جیت گیا تو سب کو آئس کریم کھلائے گا۔

(جاری ہے)

جیمز کی ماں کا کہنا ہے جب جیمز کو پتہ چلا کہ وہ جیت گیا ہے تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ جیتنے کے بعد جیمز اور رابرٹ نے اپنے چہرے پر رنگ کرایا اور مبارک بادیں وصول کرنے لگے۔ڈورسیٹ کےلوگوں نے کہا کہ ہمیں دونوں ننھے بھائیوں اور اُن کی میئر بننے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر فخر ہے۔ جیمز نے اپنی انتخابی مہم میں لوگوں سے صرف ایک بات کی کہ ڈورسیٹ ایک ٹاؤن نہیں ایک فیملی ہے۔ اسی کی بنیاد پر وہ الیکشن جیت گیا۔ جیمز کی ماں نے بتایا ، اگرچہ جیمز عمر سے پہلے ہی سیاست میں آگیا ہے تاہم بڑا ہو کر وہ ماہی گیر بننا چاہتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu