باپ نے دیا بیٹی کو کبھی نہ بھولنے والا سبق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 11 اگست 2015 12:18

باپ نے دیا بیٹی کو کبھی نہ بھولنے والا سبق

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست2015ء)ایک باپ اپنی بیٹی کو ہتھیاروں سےحفاظت کے لیے جو سبق دے رہا تھا، وہ بیٹی کبھی نہیں بھولے گی۔ فلوریڈا کے ایک گھر میں فائرنگ کی آواز کے بعد پولیس کو بلایا گیا، فائر 12 سالہ لڑکی کے ہاتھ پر لگا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اپنی بیتی کو گن سیفٹی کے بارے میں سکھا رہا تھا کہ گولی بیٹی کے بازو میں جا لگی۔ لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے موقع پر باپ سے پوچھ گچھ کی ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفصیلات سٹیٹ اٹارنی کے دفتر بھیج دی گئی ہیں تاکہ پتہ چلے کہ باپ پرممکنہ طور پر کونسے جرم میں مقدمہ چلایا جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu