ملائیشیا،63سال تک معذوربیٹے کی خدمت کرنے والی ماں 101سال کی عمر میں چل بسیں

منگل 11 اگست 2015 20:55

ملائیشیا،63سال تک معذوربیٹے کی خدمت کرنے والی ماں 101سال کی عمر میں چل بسیں

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) زندگی کی سو سے زائد بہاریں دیکھنے والی ماں 63 سال تک معذور بیٹے کی خدمت کے بعد اﷲ کو پیاری ہو گئیں، میلیا کا بیٹا عبدالرحمن چلنے پھرنے سے معذور ہے اور پیدائش سے لیکر اپنی زندگی کی آخر سانس تک اس کی دیکھ بھال میں میلیا نے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ عبد الرحمن نہ صرف چلنے پھرنے سے محروم تھا بلکہ وہ بول بھی نہیں سکتا۔

مگر اس کیلئے ماں ہی سب کچھ تھی جو اس کے دل میں ہوتا وہ سن لیتی تھی۔

(جاری ہے)

جو وہ کہہ نہیں پاتا تھا وہ سمجھ لیا کرتی تھی وہ اس کا حوصلہ اور ہمت تھی۔ ایک سو ایک سالہ خاتون میلیا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ میں اپنے بیٹے کیلئے ہی جیتی ہوں۔ اپنے بیٹے سے بے پناہ پیار کرتی ہوں۔میلیا کی عمر ضعیفی کو پہنچ جانے کے باوجود اسے عبدالرحمن کی دواؤں کے اوقات یاد تھے۔ اسے یہ بھی یاد تھا کہ دن کے کس کس وقت اپنے بیٹے کو کھانا کھلانا ہے، وہ روزانہ اپنے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیا کرتی تھی۔ اس کے شوہر کا 20 سال قبل انتقال کر گیا تھااو ر اس کے دوسرے بچے بھی جوانی میں ہی اس دنیا سے رخصت ہوگے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu