بیوی نے شوہر کے گناہ کی سزا 70 بے گناہوں کو دے ڈالی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 14 اگست 2015 14:53

بیوی نے شوہر کے گناہ کی سزا 70 بے گناہوں کو دے ڈالی

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست2015ء)ایک عورت نے اپنی جھونپٹری کو اس لیے آگ لگا دی کیونکہ اس نے وہاں اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔ یہ واقعہ کیا سینڈز، جوہانسبرگ کی ایک جھونپٹر پٹی میں پیش آیا۔جھوپنڑ پٹی کے ایک رہائشی الفرڈ ماشاہابا نے بتایا کہ وہ شور کی آواز سن کر اٹھا۔ ایک عورت اپنے شوہر سے لڑ رہی تھی، یہ لڑائی ایک گھنٹے چلتی رہی۔

بتدریج لڑائی ختم ہوگئی اور الفرڈ سو گیا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے بعد چیخ و پکار سن الفرڈ اٹھا ۔ لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ الفرڈ نے کہا کہ ایک دم مجھے احساس ہوا کہ میری جھونپٹری بھی جل رہی ہے۔ الفرڈ کو ایک تنکا اٹھانے کا ٹائم بھی نہیں ملا۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو کچھ اٹھانے کا موقع نہ ملا۔ جھونپٹر پٹی والوں کے مطابق صرف ایک گناہ گار شخص کی وجہ سےعورت نے پوری جھونپڑپٹی جلا دی۔عورت کا شوہر بھی موقع سے فرار ہوگیا۔اس واقعے میں 25 جھونپڑیوں کے جلنے سے 70 افراد بے گھر ہوگئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu