ڈبل روٹی لگنے سے خاتون زخمی، ریسٹورنٹ پر مقدمہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 15 اگست 2015 16:41

ڈبل روٹی لگنے سے خاتون زخمی، ریسٹورنٹ پر مقدمہ

سیکیسٹن، میسوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء) ایک خاتون نے رولز پھینک کر سرو کرنے والے مشہور ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا اسے لگا اور وہ زخمی ہوگئی ۔ ٹرائے ٹکر نے سیکیسٹن، میسوری میں واقع لامبرٹ کیفے پر مقدمہ کر دیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پھینکے ہوئے رول کا ایک ٹکڑا اس کی آنکھ میں لگا، جس اس کی آنکھ کا قرینہ متاثر ہوا،رول کا سارا مواد سر، گردن اور آنکھ پر لگ گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی بینائی کافی متاثر ہوئی ہے۔ خاتون نے اپنے میڈیکل بل ادا کرنے اور وکلا کی فیس کی مد میں ریسٹورنٹ سے 25000 ڈالر بطور ہرجانہ طلب کیے ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ والوں کو رول پھینک کر دینے کے نقصان کا اندازہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر جیری جانسن کا کہنا ہے کہ ملازم جان بوجھ کر کسی کو زخمی نہیں کرتے۔

جیری جانسن نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگ ریسٹورنٹ پر مقدمہ کرتے رہے ہیں مگر کمپنی کی انشورنس سے اُن کے میڈیکل بل ادا کر دئیے جاتے ہیں۔ یہ کیفے علاقے میں رولز پھینک کر دینے کےلیے مشہور ہے۔ کچن کے پاس کھڑے باورچی آرڈر ملنے پر دوسرے شخص کے پاس رول پھینکتا ہے، دوسرا شخص ہال میں کہیں بھی کھڑے ویٹر کے پاس رول پھینکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ریسٹورنٹ والے سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں بلکہ ریسٹورنٹ نے اسے اپنا امتیازی نشان بنا لیا ہے۔ ریسورنٹ کے باہر، اندر اور ویب سائٹ پر کئی جگہ Home of Throwed Rolls لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu