برٹش ٹیلی کام کی سروس۔ صارف کو 14 گھنٹے تک ہولڈ کرائے رکھا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 23:41

برٹش ٹیلی کام کی سروس۔ صارف کو  14 گھنٹے تک ہولڈ کرائے رکھا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)برٹش ٹیلی کام کے ایک صارف کا دعویٰ ہے کہ فون کمپنی نے اسے 14 گھنٹے سے بھی زیادہ ہولڈ کرائے رکھا۔ اس بات پر اگر یقین کیا جائے تو یہ برطانیہ میں طویل ترین ہولڈ کرانے کا ریکارڈ ہے۔ پاؤل ڈونووان نے برٹش ٹیلی کام کو کال کی تو اسے ذرا دیر ہولڈ کرنے کا کہا گیا مگر یہ تاریخ کے طویل ترین ہولڈز میں سے ایک بن گیا۔

پاؤل کا کہنا ہے کہ 1اگست کو اس نے برٹش ٹیلی کام کے مفت نمبر0800 800150 پر شام 7:57پرکال کی۔ اس کے بعد اسے ایک پہلے سے ریکارڈپیغام کے ذریعے ہولڈ کرنے کا کہا گیا۔مشینی آواز نے کہا کہ ابھی تمام آپریٹر مصروف ہیں برائے مہربانی تھوڑا انتظار کرے۔پاؤل انتظار کرتےکرتے تھک گیا تو اپنے آئی فون کو چارج لگا دیا اور خود اپنے بستر میں گھس گیا۔

(جاری ہے)

اگلی صبح جب اس کی آنکھ کھلی تو وہ یہ دیکھ حیران رہ گیا کہ موبائل فون 14 گھنٹے 31 منٹ کے بعدابھی تک ہولڈ پر ہے۔

برٹش ٹیلی کام کا نمائندہ ابھی کال پر نہیں آیا تھا۔ پاؤل نے موبائل کے ڈسپلے کا سکرین شاٹ لیا تاکہ جب برٹش ٹیلی کام سے بات ہو تو شکایت کر سکے۔ اُس نے کال کاٹ کر دوبارہ کال کی تو بات ہونے پر اسے بتایا کہ برٹش ٹیلی کام کا کال سنٹر بند ہو چکا تھا۔ پاؤل کو کال پر یہ پیغام سنائی دینا چاہیے تھا کہ کال سنٹر بند ہو چکا ہے۔مگر کسی ٹیکنیکل غلطی کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔ طویل ترین ہولڈ کرانے کا ورلڈ ریکارڈ 15 گھنٹے 40 منٹ اور 1 سیکنڈ کا ہے ۔ آسٹریلیا کے اینڈریوڈ کاہن نے قنطاس ائیر ویز کال کی تھی، جس کے بعد اسے 15 گھنٹے سے زیادہ انتطار کرایا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu