دوبئی کے بارے میں دلچسپ باتیں جو شاید آپکو معلوم نہ ہو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 20 اگست 2015 13:39

دوبئی کے بارے میں دلچسپ باتیں جو شاید آپکو معلوم نہ ہو

1. دوبئی کے مقامی افراد کو اماراتی کہا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دوبئی میں اماراتی افراد کی تعداد صر ف 15 فیصد ہے۔ باقی آبادی کا تعلق بھارت، پاکستان، بنگلا دیش ، یورپ اور دیگر ممالک سے ہے۔
2. دوبئی پولیس کے گاڑیوں کے بیڑے میں دنیا کی قیمتی ترین گاڑیاں ہیں۔ ان گاڑیوں میں لمبورگینی، فراری اور بینٹلے جیسی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دوبئی پولیس نے Need for Speed کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔


3. دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ دوبئی میں ہے۔ اس عمارت کی 164 منزلیں ہیں۔
4. دوبئی میں پتے کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں۔ نہ زپ کوڈ، نہ ایریا کوڈ اور نہ ہی پوسٹل سسٹم۔ آن لائن شاپنگ بھی اتنی زیادہ مقبول نہیں۔ خطوط کےلیے لوگ اکثر پوسٹ باکس نمبر کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


5. دوبئی میں ایسی اے ٹی ایم مشین بھی موجود ہیں جن میں سے کرنسی نوٹ کی بجائے سونے کی ڈلیاں نکلتی ہیں۔


6. دوبئی میں ایک گالف کورس ایسا بھی ہے جس کےلیے روزانہ 40 لاکھ گیلن پانی درکار ہوتا ہے۔
7. 2009 میں دوبئی میں میٹرو سروس کا آغاز ہوا۔ میٹرو کے 42 اسٹیشنز ہیں۔ یہ سارا منصوبہ دو سال سے بھی کم مدت یعنی صرف 18 ماہ میں مکمل ہوا۔
8. دوبئی لینڈ فلوریڈا کے ڈزنی لینڈ سے رقبے میں دوگنا ہوگا۔امید ہے کہ 2020 تک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مقام بھی دوبئی لینڈ ہی ہوگا۔


9. دوبئی کے مشہور فیسٹولز میں دوبئی شاپنگ فیسٹول اور لگژری کار پریڈ شامل ہیں۔ اسی طرح کی کئی تقاریب وہاں کے بلند معیار زندگی کو ظاہر کرنے کےلیے منعقد کی جاتی ہیں۔
10. دوبئی کے مقامی افراد، پالتو جانور کے طور پر کتا یا بلی نہیں، شیر اور چیتا پالنا پسند کرتے ہیں۔
11. دوبئی میں دنیا کا سب سے اونچا ٹینس کورٹ ہے۔
12. دوبئی مال دنیا کا سب سے بڑاشاپنگ مال ہے۔

یہاں پر 1200 سے زائد سٹورز ہے۔ تقریباً دنیا کے تمام بڑے برانڈز کی آوٹ لٹ یہاں موجود ہے۔
13. زیادہ پرانی بات نہیں۔ دوبئی ایک صحرا تھا، جس کے بیچ میں چند عمارتیں تھی۔ اب دوبئی دنیا کی پرائم لوکیشن بن گیا ہے۔
14.دوبئی کو تیل کی فروخت سے صرف 6 فیصد آمدن ہوتی ہے۔ آمدنی کا بڑا ذریعہ رئیل اسٹیٹ اور سیاحت ہے۔
15. برج الخلیفہ کے اندرونی ہال کی چھت میں 24 قیراط سونے کا 1,790مربع میٹر کا پرت لگایا گیاہے۔


16. دوبئی میں اونٹوں کی ریس میں اب اونٹوں پر روبوٹس کو بھی بٹھایا جاتا ہے۔ کروڑوں ڈالر کی اس ریس میں روبوٹ اونٹ دوڑاتے ہیں۔
17. دوبئی کا برج الخلیفہ اتنا اونچا ہے کہ 80 اور اس سے اوپر کی منزل پر رہنے والوں کو سورج دیر تک نظر آتا ہے۔ اس لیے رمضان میں افطار کرنے کے لیے انہیں تھوڑا زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
18. 2013 میں دنیا میں ہونے والی سونے کی تجارت کا 40 فیصد کاروبار دوبئی میں ہوا۔

اُس سال دوبئی میں 354 ہاتھیوں کے وزن کے برابر سونا فروخت ہوا تھا۔
19. دوبئی پولیس کا اپنا بیگ پائپ بینڈ بھی ہے۔
20. دوبئی کے برج الخلیفہ کو 90 کلومیٹر کی دوری سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
21. دوبئی کے ایک شخص کو سعودی عرب نے صرف اس وجہ دے ڈی پورٹ کر دیا کیونکہ وہ بہت زیادہ خوبصورت اور پرکشش تھا۔

آپ کو دوبئی کی سب سے زیادہ کیا چیز پسند آئی؟

Browse Latest Weird News in Urdu