سعودی عرب میں مردوں کو زندہ کرنے کا دعویدار گرفتار

جمعرات 20 اگست 2015 21:59

سعودی عرب میں مردوں کو زندہ کرنے کا دعویدار گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سعودی پولیس نے مردوں کو زندہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو مکہ کے نواحی علاقے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک قبرستان میں مشکوک حرکات کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس شخص سے قبرستان میں موجودگی کی وضاحت طلب کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ’ میں یہاں ایک مردے کو زندہ کر رہا ہوں اور میں ایسا کرنے کی استعداد بھی رکھتا ہوں‘۔ حکام کا مزید کہا ہے کہ اس شخص کو باقاعدہ گرفتار کر نے کے بعد ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ اس کی ذہنی حالت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu