اتنی آسان نوکری۔۔۔پھر بھی کوئی کرنے کو تیار نہیں۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 11:43

اتنی  آسان نوکری۔۔۔پھر بھی کوئی کرنے کو تیار نہیں۔۔۔

چین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء): چائنہ میں چوزوں کی جنس معلوم کرنے کے لیے ایک اچھی خاصی رقم ادا کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سننے میں تو یہ ایک مضحکہ خیز کام معلوم ہوتا ہے لیکن اس کام کے لیے چائنہ میں اچھی خاصہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ لیو یوچنگ نامی35 سالہ ہیوبی صوبے میں واقعہ ایک فارم میں 12 اگست کی رات کو قریبا 50 ہزار چوزوں کی پشت پر غور اور جائز کرنے کی تیاری پکڑی۔

(جاری ہے)

لیو یوچنگ کا کہنا تھا کہ مجھے نوزائیدہ چوزے کی جنس کا تعین 24 گھنٹے کے ایک مقررہ وقت میں کرنا ہوتا ہے۔ جنس کا تعین کرنے والوں کو چائنہ میں اچھی تنخواہ ادا کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود اس شعبے میں کام کرنے والے افراد انتہائی کم ہیں۔ اس کے لیے شعبے میں کام کرنے والی افراد کی نظر کا تیز ہونا اولین تقاضا ہے۔ مس لیو کا کہنا ہے کہ اپنی نظر کو موثر رکھنے کے لیے میں ٹی وی بہت کم دیکھتی ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu