دنیا کے 1200 امیرترین افراد ۔تمام میں صرف ایک مشترکہ عادت

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 25 اگست 2015 22:03

دنیا کے 1200 امیرترین افراد ۔تمام میں  صرف ایک مشترکہ عادت

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اگست۔2015ء)سٹیو سیبولڈ, بروک کالج کا طالب علم تھا، تب سے ہی اسے امیر بننے کا شوق تھا۔ کالج کے دنوں سے ہی اس نے دنیا کے امیر ترین افراد کے انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا۔ تب سے اب تک ،گذشتہ 30 سالوں میں، سٹیو 1200 کروڑ پتی افراد کے انٹرویو لے چکا ہے۔سٹیو اب خود بھی غریب نہیں رہا۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر وہ بھی کروڑ پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

سٹیو نے ان انٹرویوز اور مشاہدے کی بنا پر ان تمام امیر ترین افراد کی ایک مشترکہ عادت کا پتہ چلایاہے۔ سٹیو نے بتایا کہ اس نے جتنے بھی امیرترین افراد کے انٹرویو کیے، اُن سب نے خود کومطالعے سے تعلیم یافتہ بنایا۔سٹیو نے بتایا کہ کسی بھی امیر آدمی کے گھر چلے جائیں، وہاں پر ایک لائبریری لازمی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ امیر افراد مطالعے کے ذریعے غور کرتے ہیں کہ کس طرح خود کو کامیاب بنایا جائے۔

سٹیو نے بتایا کہ متوسط طبقہ کے لوگ ناول پڑھتے ہیں،مختصر کہانیاں پڑھتے ہیں، اس کے بعد ٹائم بچے تو تفریحی رسالے کی ورق گردانی میں وقت گذارتے ہیں جبکہ اس کے برعکس امیر افراد پہلے خود کو بہتربنانے کے لیے پڑھتے ہیں پھر تفریح پر توجہ دیتے ہیں۔ سٹیو نے وارن بیفٹ کی مثال دی، جو روانہ کام کے اوقات کا 80 فیصد پڑھنے پر خرچ کرتا ہے۔ Rich Habits: The Daily Success Habits Of Wealthy Individualsکے مصنف تھامس کورلے کے مطابق 67 فیصد امیر افراد ہر روز صرف 1 گھنٹہ یا اس سے بھی کم ٹی دیکھتے ہیں جبکہ غریب افراد میں سے صرف 23 فیصد ایسے ہیں جو 1 گھنٹہ سے کم ٹی وی دیکھتے ہیں۔

رئیلٹی شو کو دیکھنے والوں میں امیر افراد کی تعداد 6 فیصد ہوتی ہے جبکہ 78 فیصد غریب لوگ بڑے شوق سے رئیلٹی شو دیکھتے ہیں۔ سٹیو نے بتایا کہ امیر افراد روایتی ذریعہ تعلیم کو ضروری خیال نہیں کرتے، وہ کالج چھوڑنے کے بہت بعد بھی پڑھنا اور سیکھنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ عام عوام سمجھتی ہے کہ امیر ہونے کے لیے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری ضروری ہے۔ سٹیو کے مطابق امیر افراد کو ذرائع میں دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف نتائج پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu