بیٹے کو نوکری دلوانے کے لیے سپینی بوڑھے نے اخبار میں رشوت کی پیشکش کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 ستمبر 2015 20:53

بیٹے کو نوکری دلوانے کے لیے سپینی بوڑھے نے اخبار میں رشوت کی پیشکش کر دی

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2015ء)سپین کے ایک پینشنر نے اخبار میں اشتہار دیا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کو نوکری دینے والوں کو 5000 یورو(5600 ڈالر) دے گا۔بوڑھے نے اشتہار میں بتایا کہ اس کا بیٹا 39 سال کا ہے اور ایک بیٹے کا باپ ہے۔ اشتہار میں بوڑھے نے 5000 ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کا بیٹاقابل، ذمہ دار اور محنتی ہے۔ تنخواہ پر کنٹریکٹ کے تحت بات چیت ہو سکتی ہے۔

یورپ میں بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے سپین دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

دسمبر میں انتخابات کے وقت سپین میں بے روزگاری کی شرح22.4 فیصد تھی۔ اشتہار دینے والے ریٹائرڈ وکیل نے اخبار کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پریشان اور بے روزگار ہو کر چھوٹے موٹے کام کرتا نہیں دیکھ سکتا۔بوڑھے کا کہنا تھا کہ اس طرح کا اشتہار دینا اس کی شان کے خلاف ہے مگر وہ عرصہ پہلے اپنی شرم کھو چکا ہے۔ اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد 20 کے قریب کمپنیوں نے اخبار سے رابطہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے 5000 یوروز کا ذکر نہیں کیا تاہم اخبار والے بوڑھے سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu