امریکی شہری مرغے کا سر کاٹ کر امیر ہو گیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 11:28

امریکی شہری مرغے کا سر کاٹ کر امیر ہو گیا

کولوراڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر2015ء)امریکی ریاست کولوراڈو میں 70 سال قبل ایک کسان نےمرغے کا سر کاٹا لیکن اس کے باوجود مرغا اٹھارہ ماہ تک زندہ رہا۔ لوئڈ اولسن اور ان کی اہلیہ کلارا 10 نے ستمبر 1945 میں کولوراڈو کے علاقے فروٹا میں مرغ کا گوشت بیچنے کے لیےمرغ ذبح کیا لیکن ایک مرغا اس کے باوجود زندہ رہا۔

(جاری ہے)

سر کٹے مرغ کا امریکا میں خوب چرچا ہوا ، ایک لمبے عرصہ تک یہ مرغ سرکس میں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

مرغ کو خوراک غذا کی نالی سے براہ راست دی جاتی تھی جبکہ اس کے حلق کی صفائی سرنج سے کی جاتی تھی ، رپورٹس کے مطابق کلہاڑے کی وار سے مائیک کی چونچ ، چہرہ، آنکھیں اور کان کٹے۔ مائیک کا 80 فیصد دماغ سلامت رہا اور جسم کو کنٹرول کرنے والے دیگر اعضا بھی سلامت رہے۔سر کٹے مرغ سے پیسے کما کر اس کے مالک نے دو ٹریکٹر اور ایک پک اپ ٹرک خریدا۔

Browse Latest Weird News in Urdu