سعودی عرب : چور نے پٹرول پمپ سے بیوی سمیت ہی گاڑی چُرا لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 12:37

سعودی عرب : چور نے  پٹرول پمپ سے بیوی سمیت ہی گاڑی چُرا لی۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015ء) : سعودی عرب کے ایک علاقہ میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات دیکھنے میں آئی جب پٹرول پمپ پر کھڑی ایک گاڑی کو چور اس میں بیٹھی گاڑی کے مالک کے بیوی سمیت ہی لے اُڑا . تفصیلات کےمطابق عربی اخبار کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں پوری واردات اور طریہ واردات محفوظ ہے.

(جاری ہے)

ایک پٹرول اسٹیشن پر گاڑی کا مالک پٹرول پمپ پر ہی موجود ایک دکان سے کچھ سامان لینے کے اُترا کے اُسی دوران ایک چور نے دونوں اطراف دیکھا اور گاڑی میں سوار ہو کر گاڑی بھگا دی جس پر گاڑی میں موجود گاڑی کے مالک کی بیوی نے خوب چیخ و پکار بھی کی.

عرب میڈیا کے مطابق پولیس اس چور اور چوری کی گئی گاڑی کی تلاش میں ہے جبکہ گاڑی کے مالک کی بیوی سے متعلق بھی تاحال کوئی پتہ نہیں لگایا جا سکا.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu