کسٹمر سروس سے مایوس ہو کر ایک نوجوان نے اپنی مرسڈیز کو توڑ پھوڑ ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 14:57

کسٹمر سروس سے مایوس ہو کر ایک نوجوان نے اپنی مرسڈیز کو توڑ پھوڑ ڈالا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء): جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کسٹمر سروس سے دلبر داشتہ ہو کر اپنی بیش قیمت مرسڈیز کو گالف کلب سے مار مار کر اپنا غصہ نکال دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوجیہا کا کہنا ہے کہ اس نے رواں برس مارچ کے مہینے میں قریباً 5 لاکھ ڈالر میں مرسڈیز خریدی جس کے کچھ عرصے بعد ہی اس کے انجن میں ایک خرابی پیدا ہو گئی لہٰذا میں اس مسئلے کو لے کر ڈیلر شپ کے پاس گیا لیکن مجھے کوئی خاص رسپانس نہیں ملا اور مشتعل ہو گیا. مقامی پولیس کے مطابق مرسڈیز بینز لیڈر شپ نے نوجوان کے خلاف ایک شکایت درج کروائی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا.

Browse Latest Weird News in Urdu