65 سالہ ناراض شوہر نے گاؤں میں بیوی کی عریاں تصاویر لگا دیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 ستمبر 2015 21:44

65  سالہ ناراض  شوہر نے گاؤں میں بیوی کی عریاں تصاویر لگا دیں

کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر۔2015ء)دنیا کے ہر رشتے میں چھوٹی موٹی ناراضی تو ہوتی ہی رہتی ہے، میاں بیوی کا رشتہ بھی ایسا ہی ہے، جس میں نوک جھونک چلتی ہی رہتی ہے۔ لیکن آپ نے کبھی ایسا شوہر دیکھا ہے جس نے بیوی سے ناراضی کے بعد پورے گاؤں میں اس کی عریاں تصاویر لگا دیں؟ بھارت میں کرناٹک کے مقام بگالرو سے 82 کلومیٹر دور ایک گاؤں بگارپیٹ ہے۔

اس گاؤں کے 65 سالہ ونکاٹاپا کی دو بیویاں ہیں۔اس کی پہلی بیوی جو پچاس سال کی ہے، وہ ونکاٹاپا کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کے پاس چلی گئی ۔ پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ جب تک ونکاٹاپا دوسری بیوی کو نہیں چھوڑے گا، وہ گھر واپس نہیں آئے گی۔ ونکاٹاپا نے کہا کہ وہ دوسری بیوی کو کسی صورت نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بعد ونکاٹاپا نے سب کے سامنے پہلی بیوی کو بے عزت کرنے کی قسم بھی کھائی۔

(جاری ہے)

ونکاٹاپا کے پاس اپنی پہلی بیوی کی عریاں تصاویر تھیں، جو اس نے تب بنائیں تھی، جب دونوں کے تعلقات ٹھیک تھے۔ ونکاٹاپا نے ان تصاویر کو انلارج کرا کر کافی تعداد میں چھپوایا اور گاؤں کی درودیوار پر لگا دیں۔پہلی بیوی کے رشتے داروں نے یہ تصاویر دیکھیں تو انہیں اتار کر جلا دیا مگر ایک تصویر پولیس کو ثبوت کے طور پر دے کر ونکاٹاپا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

ونکاٹاپا کی دوسری بیوی نے جب اس کی یہ گھٹیاحرکت دیکھی تو وہ بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی، ونکاٹاپا کی پہلی بیوی نے اپنی پولیس رپورٹ میں دوسری بیوی کا نام بھی لکھوایا ہے، اسلیے پولیس دوسری بیوی کے ساتھ ساتھ اس شخص کو بھی ڈھونڈ رہی ہے جس کی مدد سے ونکاٹاپا نے تصاویر انلارج کرا کر پرنٹ کرائیں۔ ونکاٹاپا اس وقت قریبی قصبے کی جیل میں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu