یہ ماڈل حد سے زیادہ بہادر ہے یا حد سے زیادہ پاگل؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 ستمبر 2015 22:05

یہ ماڈل حد سے زیادہ بہادر ہے یا حد سے زیادہ پاگل؟

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2015ء)ایک بہادر ماڈل نے میکسیکو میں مگرمچھوں کے ساتھ تیرنے کا خواب پورا کر لیا ہے۔روبرٹا مانسینو نے اس سال جون میں مگرمچھوں کے ساتھ 10 گھنٹوں تک تیراکی کی۔کافی دیر ساتھ رہنے کے بعد مگر مچھ اس کی موجودگی میں پرسکون ہوگئے تو روبرٹا کی ٹیم نے روبرٹا اور مگرمچھوں کی ایک ساتھ تیرتے ہوئے یاد گار تصاویر لیں۔

ان تصاویر میں اسے مگرمچھوں سے چند انچوں کے فاصلے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اطالوی ماڈل روبرٹا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک فہرست بنائی ہوئی ہے کہ کن جانوروں کے ساتھ تیرنا ہے۔ان فہرست میں مگرمچھ کا نام بھی ہے۔روبرٹا کا کہنا ہے کہ وہ 6 سال سے مگرمچھوں کے ساتھ تیرنا چاہتی مگر کوئی اس پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا نہیں چاہتا، کیونکہ اس پراجیکٹ میں کافی خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

روبرٹانے یہ تصاویر بانکو چنچورو کے مقام پر بنوائی ہیں۔25 میل لمبی اور 10 میل چوڑی اس جھیل میں امریکی مگرمچھوں کے علاوہ کافی جانوروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔اس مقام پر 2.5میٹر سے 4 میٹر لمبے مگرمچھ ہوتے ہیں۔اس مقام پر آنے والے پیراک یہاں تیرتے ہیں، جانوروں کی تصاویر بناتے ہیں مگر روبرٹا کی طرح مگرمچھوں سے اتنا قریب ہونا پسند نہیں کرتے۔

روبرٹا کے جانوروں کے ساتھ تیرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وہ جانوروں کے حوالے سے پھیلی غلط فہمیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔روبرٹا کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ ہر کوئی مگرمچھوں کے ساتھ تیرنا شروع کر دے، میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اتنے برے جانور نہیں۔ واضح رہے بہت سے ممالک میں ہر سال سینکڑوں افراد مگرمچھوں کی وجہ سے اپنی جان سے جاتےہیں۔مگرمچھوں کی وجہ سے بھارت سمیت بہت ممالک میں لوگ جھیلوں کے قریب بھی نہیں جا سکتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu