بچے کے مرنے کے ایک ہفتے بعد بھی گوریلا روز اسے جگاتی ہے

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:05

بچے کے مرنے کے ایک ہفتے بعد بھی گوریلا روز اسے جگاتی ہے

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2015ء)انٹرنیٹ پر گھومتی گوریلا اور اس کے مردہ بچے کی کچھ تصاویر نے بہت سے لوگوں کو دکھی کر دیا۔ایک مادہ گوریلا اپنے مردہ بچے کو مرنے کے ایک ہفتے بعد بھی ہر صبح جگانے کی کوشش کرتی ہے۔ شیرا کو جرمنی کےفرینکفرٹ چڑیا گھر میں کئی دنوں سے دیکھا جا رہا ہے۔مادہ گوریلا ہر رات اپنے مردہ بچے کو اپنی چھاتی پر سلاتی ہے اور صبح ہونے پر اسے جگانے کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پچھلی جمعرات کی صبح تک بچہ بالکل ٹھیک تھا مگر دوپہر میں اچانک مرگیا۔اس کی موت کی وجوہات کے بارے میں ہم کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں موقع ملا وہ پنجرے میں سے بچے کو نکال کر اس کی موت کی وجوہات تلاش کریں گے۔ مادہ گوریلا یا بندر اور اس کے بچوں کے درمیان محبت مثال کے طور پر بیان کی جاتی ہے۔بچوں کے مرنے کے کئی دنوں بعدبھی یہ انہیں خود سے الگ نہیں کرتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu