دنیا کے 10 بڑے سازشی نظریات، جنہوں نے تاریخ پر سوالیہ نشان لگا دئیے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 19 ستمبر 2015 19:51

دنیا کے 10 بڑے سازشی نظریات، جنہوں نے تاریخ پر سوالیہ نشان لگا دئیے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2015ء)سازشی نظریہ (Conspiracy Theories) یعنی کسی حادثہ یا واقعہ کے پیچھے کسی خفیہ ہاتھ یا جماعت کو ذمہ دار ٹھہرانا۔ سازشی نظریہ سازوں کے نزدیک تاریخ ِ عالم کے تمام اہم حادثات اور واقعات کے پیچھے کسی جماعت یا مفاد پرست ٹولے کا خفیہ ہاتھ ہے۔ہم آپ کو دنیا کے 10 بڑے سازشی نظریات کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے انسانی تاریخ پر سوالیہ نشان لگادئیے ہیں۔


1. نائن الیون۔ ورلڈٹریڈ سنٹر پر حملہ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسے بش انتظامیہ نے افغانستان پر چڑھائی کے لیے خود ہی کرایا تھا۔
2. انسان کا چاند پر قدم رکھنا حقیقت نہیں، انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جعلسازی ہے۔
3. امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل، مبینہ قاتل کو 48 گھنٹے سے پہلے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قاتل کا قاتل بھی کینسر سے مرگیا۔ نائب صدر کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔

وہ یہودی بینکاروں کو لگام ڈالنا چاہتا تھا۔ اسے اصل میں کس نے قتل کیا؟
4. شہزادی ڈیانا کی موت حادثہ نہیں تھا۔
5. کیا ایڈز کو امریکا نے ایجاد کیا ہے؟
6. دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کا قتل عام ، ہولو کاسٹ،حقیقت نہیں فسانہ ہے۔
7. کیا ویکسین آٹزم کی وجہ ہے؟ پاکستان میں بھی سازشی عناصر بیسیوں سالوں سے یہ نظریہ اپنائے بیٹھے ہیں کہ پولیو کی ویکسین پینے سے بچے والدین بننے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں ، حالانکہ پولیو کی ویکسین پینے والے بچوں کے ساتھ اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔
8. کیا شیکسپیئر ایک غیرحقیقی کردار ہے؟
9. کیا واقعی روز ویل، نیو میکسیکو میں اڑن طشتری تباہ ہوئی تھی؟
10. کیا الومینیتی(Illuminati) یا نیوورلڈ آرڈر کو کوئی وجود ہے؟

Browse Latest Weird News in Urdu