عورت کے گھر سے ملے ایک دو نہیں 3,714ہتھیار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 21 ستمبر 2015 11:51

عورت کے گھر سے ملے ایک دو نہیں 3,714ہتھیار

بروکسویل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر2015ء) فلوریڈا۔ حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک عورت ،جس کے پاس 3500 سے زیادہ چاقو، تلواریں اور خنجر تھیں، کوپانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ہرنانڈو کاؤنٹی کے شیرف آفس نے بتایا کہ اُن کے آفیسرز بروکسویل میں47 سالہ نکول ڈائیکیما کے گھر گئے، جہاں پہلے اسے ایک آفیسر بروبیشن اور پیرول کی خلاف ورزی پر اسے گرفتار کرنے گیا ہواتھا۔

نکول کو پیرول پر رہا گیا تھا، اس پر دھار والے ہتھیار سے ہمسائے کی کھڑکی کے شیشے اور ائیر کنڈیشن یونٹ کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ ڈپٹی کے کہنے پر بھی نکول نے اپنے گھر سے نکلنے سے انکار کردیا۔ اس نے ایک دھار والا ہتھیار لہرا یا جو ڈپٹی کے چہرے سے چند انچ کے فاصلے سےگذر گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نکول تلوار نکال لائی۔ نکول کو 5 گھنٹے بعد بجلی سے جھٹکا دے کر بےہوش کر کے گرفتار کیا گیا۔

نکول پر پولیس پر حملہ کرنے، گرفتاری پر مزاحمت کرنے، جائیداد کو نقصان پہنچانے اور پروبیشن کی خلاف ورزی کے مزید3 جرائم پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی افسران نے بتایا کہ اس گھر سے3,714 دھار والے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ گھر میں پانچ کونوں والے ستاروں کی تصاویر اور نقلی جسمانی اعضاء بھی ملے، دیوار پر چاقو سے ڈھانچہ بھی کھدا ہوا تھا ، ایسا لگتا تھا کہ یہاں شیطانی قسم کا ماحول بنایا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا اور ٹیمپا جنرل ہوسپیٹل کے ماہر نفسیات ڈاکٹر ریان ویگنر نے کہا کہ نکول نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اتنے ہتھیا جمع کر رہی ہے۔ڈاکٹر ریان نے کہا کہ دماغی بیماریوں کو دیکھا نہیں جا سکتا بلکہ اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر ریان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا کافی مشکل ہے کہ نکول کن وجوہات کی بنا پر اتنے ہتھیار جمع کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu