ڈاکٹر کا خوف زدہ کمسن بچی کو دل کے آپریشن سے قبل بہلانے کا انوکھا انداز

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 21:06

ڈاکٹر کا خوف زدہ کمسن بچی کو دل کے آپریشن سے قبل بہلانے کا انوکھا انداز
ذیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) ڈاکٹر کی جانب سے خوف زدہ کمسن بچی کو دل کے آپریشن سے قبل بہلانے کے انوکھے انداز کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ایک ڈاکٹر کی جانب سے خوف زدہ کمسن بچی کو اس کے دل کے آپریشن سے قبل بہلانے کا انوکھے انداز کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصاویر چین کے شہر ذیجنگ کے ایک ہسپتال کی ہیں جہاں پر ایک دو سالہ کمسن بچی کو دل کے آپریشن کیلئے لایا گیا تھا۔ آپریشن سے قبل بچی جب خوف زدہ ہوکر رونے لگی تو اس کے سرجن کی جانب سے اسے گود میں لے کر اپنے موبائل پر کارٹون دکھائے جانے لگے۔ کارٹوں کے دلچسپ کردار دیکھ کر تھوڑی ہی دیر میں بچی کا دل بہل گیا اور اسی دوران نرسز کی جانب سے خاموشی سے اسے آپریشن کیلئے بے ہوش کردیا گیا۔ بعد ازاں بچی کا آپریشن کامیابی سے کرلیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu