برقع پوش مسلمان گلوکارہ نے دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 22:04

برقع پوش مسلمان گلوکارہ نے دھوم مچا دی
سائو پولو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) ایک برقع پوش مسلمان گلوکارہ نے ہر جانب دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں مقیم 42 سالہ گیزلی مری نامی خاتون نے ملک میں ہر کسی اپنا مداح بنا لیا ہے۔ مری ایک برقع پوش مسلمان خاتون ہیں جن کے والدین عیسائی تھے تاہم انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

میری اپنی والدہ کی جانب سے بنائے گئے راک موسیقی کے بینڈ میں گیٹارسٹ ہیں اور یہ کام وہ 2012 سے کر رہی ہیں۔

مری کا کہنا ہے کہ لوگ مذہب پر پوری طرح عمل پیرا ایک مسلمان برقع پوش خاتون کو گٹار بجاتے دیکھنے کی توقع نہیں کرتے اور حیران ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن مختلف آلات موسیقی سیکھنے میں گزرا وہ نہ صرف گٹار بلکہ پروفیشنل انداز میں پیانو پر بھی دھنیں بکھیر سکتی ہیں۔ مری کا مزید کہنا ہےکہ وہ پوری طرح اسلام پر عمل پیرا ہیں اور ایک مکمل مسلم خاتون ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu