آوارہ گردی پر بکرا گرفتار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 30 ستمبر 2015 13:40

آوارہ گردی پر بکرا گرفتار

وارمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر2015ء) ساسکاچیوان، کینیڈا۔ پولیس نے ایک ایسے آوارہ بکرے کو گرفتار کر لیا، جو بار بار ٹم ہارٹن(بیکری) میں جا کر سونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ساسکاچیوان کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کو بیکری کے ملازمین کی کال آئی۔ ملازمین نے بتایا کہ وہ بکرے کو کئی دفعہ ہٹا کر بیکری سے دور چھوڑ اآئے ہیں مگر خود کاردروازوں کی وجہ سے وہ پھر اندر آ کر سونے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس والوں کا خیال تھا کہ بکرا سردی سے بچنے کےلیے بار بار اندر جا کر سونے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس نے بکرے کو ”گرفتار“ کر کے گاڑی میں ڈالا، مگر ایک پولیس والا اسے جیل میں ڈالنے کی بجائے اپنے گھر لے گیا۔بکرا اپنی گرفتاری پر خاصا غصے میں لگ رہا تھا۔ پولیس بکرے کے مالکان کو تلاش کرنے کے لیے علاقے میں دردر گھومی مگر بکرے کا مالک نہیں ملا۔پولیس جانوروں کے ایک ادارے کے پاس بھی گئی مگر ادارے نے کہا کہ وہ بکروں کو ڈیل نہیں کرتے۔ بکرے کو بعد میں مقامی جانوروں کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر اس کے مالکان بھی اسے ڈھونڈتے ہوئے پہنچ گئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu