دنیا کے احمق ترین ڈرائیو کا مکڑی کو مارنے کا انوکھا طریقہ۔ مگر انجام۔۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 30 ستمبر 2015 13:44

دنیا کے احمق ترین ڈرائیو کا مکڑی کو  مارنے کا انوکھا طریقہ۔ مگر انجام۔۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر2015ء) دنیا کے احمق ترین ڈرائیور نے پیٹرول پمپ سٹیشن کی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔ ڈائیور نے گاڑی میں پیٹرول ڈلواتے ہوئے لائٹر سے مکڑی مارنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

پیڑول پمپ کے نگرانی کے کیمرے سے بنائی ویڈیو میں ڈرائیور کو واضح طور پر یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کیا وہاں پر مکڑی ہے؟اس کے بعد ڈرائیور اپنے لائٹر سے آگ جلا کر مکڑی کو مارنے لگا ہی تھا کہ ایک دم آگ بھڑک اٹھی۔

پیٹرول پمپ کی اٹنڈنٹ مس سوسن ایڈم نے جلدی سے پیڑول بند کیا اور فائر فائٹر کو بلایا اور ڈرائیو نے آگ بجھانے والے آلے سے آگ بجھائی۔ڈرائیور کو ہلکے سے زخم آئے اور اس کی گاڑی بھی ذرا سی خراب ہوئی تاہم پیڑول پمپ کا بیٹراغرق ہوگیا۔ مس سوسن نے بتایا کہ وہ ڈرائیور اگلے دن پیٹرول پمپ پر آیا تھا اور آکر اپنی غلطی پر معذرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu