اسکاٹ لینڈ کے شہری کو دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنا مہنگا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 19:52

اسکاٹ لینڈ کے شہری کو دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنا مہنگا پڑ گیا

ایڈن برگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) اسکاٹ لینڈ کے شہری کو دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو دوران پرواز 30 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز کا دروازہ کھولنا مہنگا پڑ گیا اور انہیں ایک رات حوالات میں گزارنا پڑی۔ رائل ڈچ ایئر لائنز کی پرواز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم جارہی تھی اور اس دوران 30 ہزار فٹ کی بلندی پر جیمز گرے نامی ایک اسکاٹش شہری نے مبینہ طور پرجہاز کے دروازے کو باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کی تاہم وہ کھل نہ سکا۔

اس موقع پر جہاز کے مسافروں اور عملے کی ہوش اڑ گئے اور انہوں نے اس شخص کو فوری اپنی نشست پر بٹھا دیا اور جہاز لینڈ کرنے تک اس کی کڑی نگرانی کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

ایمسٹرڈم کے ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد سب سے پہلے تو جیمز کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے کر ایک رات کیلئے حوالات میں رکھا گیا اور مسافروں کو خوفزدہ کرنے اور ہوائی سفر کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزام میں اسے 65 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا پڑا ۔

بعد ازاں جب جیمز کو ریٹرن ٹکٹ پر ڈچ ایئر لائنز کے ذریعے واپس اسکاٹ لینڈ جانے سے روک دیا گیا اور انہیں مطلع کیا گیا کہ ڈچ ایئر لائنز پر سفر کرنے پر ان پر 5 برس کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے بعد جیمز بامشکل اپنے ایک دوست سے ادھار پیسے لے کر ایک دوسری ائیر لائن کے ذریعے اسکاٹ لینڈ واپس پہنچے۔

Browse Latest Weird News in Urdu