ہرتصویر شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی نہیں ہوتی،اس عورت کی طرح گرفتار بھی ہو سکتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 ستمبر 2015 22:05

ہرتصویر شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی نہیں ہوتی،اس عورت کی طرح گرفتار بھی ہو سکتے ہیں

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر۔2015ء)میلبورن، فلوریڈا۔ فلوریڈا کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے دو میں سے ایک عورت کو گرفتار کر لیا ہے جن کی سمندری کچھوؤں پر بیٹھے ہوئے تصویر شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔تصاویر میں دو لڑکیوں کو کچھوؤں پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میلبورن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی کے شروع میں شوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دو میں سے ایک لڑکی ، 20 سالہ سٹیفینی مور، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کی گرفتاری فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کی کاروائی پر عمل میں آئی۔ مور کو گرفتار کر کے بریوارڈ کاؤنٹی جیل لے جایا گیا،مور کو 2000 ڈالر کی ضمانت کے بعد رہا کیا جائے گا۔ریاست کے میرین ٹرٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سمندری کچھوؤں کو خوفزدہ کرنا یا پکڑنے کی کوشش کرنا جرم ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu