500 پاونڈ کرائے میں ملنے والے کمرے نے خاتون کے ہوش اڑا دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2015 23:07

500 پاونڈ کرائے میں ملنے والے کمرے نے خاتون کے ہوش اڑا دیے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30ستمبر 2015 ء) 500 پاونڈ کرائے میں ملنے والے کمرے نے خاتون کے ہوش اڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک 23 سالہ اپنے لیے ایک کرائے کے کمرے کی تلاش میں تھیں تب اخبار میں اس سلسلے میں ایک اشتہار سے متعلق انہیں معلوم ہوا۔ خاتون فوری طور پر اشتہار میں دیے گئےپتے پر پہنچیں۔

(جاری ہے)

پتے پر پہنچنے کے بعد جب گھر کے مالک نے خاتون کو کمرہ دکھایا تو اسے دیکھتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے۔ خاتون کا بتانا ہے کہ کمرہ گھر کی سیڑھیوں کی نیچے کے احاطے میں قائم تھا جہاں بامشکل ایک شخص کے سوپانے کی جگہ تھی۔ خاتون کا بتانا ہے کہ کمرہ دیکھتے ہی وہ فوری طور وہاں سے نکل گئیں۔ انہین یقین نہیں آیا کہ اتنی خظیر رقم میں ایسا کمرا کوئی کیسے لے سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu