جانتے ہیں آپ کے بیٹ مین بننے پر کتنی لاگت آئے گی؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:27

جانتے ہیں آپ کے  بیٹ مین بننے پر کتنی لاگت آئے گی؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر2015ء) فلم، کہانی اور کارٹون کے کردار بیٹ مین سے کون واقف نہیں۔کیا کبھی آپ کا بیٹ مین بننے کو دل چاہا؟ سوچیئے گا بھی مت۔ یہ آپ کے بجٹ سے باہر کی بات ہے۔ہاں اگر آپ کے پاس 68 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار 7 سو50 ڈالر ہیں تو پھر بے شک سوچ لیجیے۔ایک ویب سائٹ پر کسی بہت ہی فارغ انسان نے بہت سا ٹائم لگا کر تخمینہ لگایا ہے کہ بیٹ مین بننے کے لیے کتنا خرچہ ہوگا؟ اس کا جواب تو ہم پہلےہی آپ کو بتا چکےہیں۔

اس خرچ مین بیٹ میں کے خصوصی سوٹ کی قیمت، گاڑیاں، تربیت، آلات، گھر اور سٹاف کی تنخواہیں شامل ہیں۔ یہ سارا تخمینہ موجودہ ٹیکنالوجی کے حساب سے اندازے کی بنیاد پر لگایا گیاہے۔ فائر اور بلٹ پروف سوٹ کی قیمت دس لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ بیٹ پوڈ موٹر سائیکل کی قیمت کا اندازہ 15 لاکھ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے والی ایک گاڑی کی قیمت کا اندازہ 6 کروڑ ڈالر ہے۔

ملٹری کی طرح کی ایک گاڑی کا خرچ بھی ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہے۔سب سے بڑا خرچ تو بیٹ مین کے گھر کا ہے۔اس گھر کی تعمیر پر اندازہً 60 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ اسی طرح چھوٹے موٹے آلات، پائلٹ کی تربیت، ملٹری کی تربیت وغیرہ کا خرچ بھی لاکھوں ڈالر ہے۔ اگر گھر کا 60 کروڑ ڈالر کابڑا خرچ چھوڑ بھی دیا جائے تب بھی بیٹ مین بننے کا خرچ 83 ملین ڈالر ہے۔ یاد رہے بیٹ مین اپنے آلات، یونی فارم ، گاڑیوں اور گھر کی وجہ سے ہی کمالات دکھاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu