خلائی مخلوق زمین پر آکر قبضہ کر سکتی ہے۔ سٹیفن ہاکنگ نے خبردار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 اکتوبر 2015 02:09

خلائی مخلوق زمین پر آکر قبضہ کر سکتی ہے۔ سٹیفن ہاکنگ نے خبردار کر دیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اکتوبر۔2015ء)معروف نظریاتی طبعیات دان اور ماہر علم تکوین عالم(کوسمالوجسٹ) سٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق کا وجود کوئی مفروضہ نہیں بلکہ عقل پر مبنی ہے۔ اگر خلائی مخلوق زمین پر آئی تو یہ زمین والوں کے کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔خلائی مخلوق زمین والوں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرے گی، جیسا کولمبس اور اس کے بعد امریکا جانے والوں نے مقامی ریڈانڈینز کے ساتھ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اگر کوئی خلائی مخلوق اتنی جدید ٹیکنالوجی رکھتی ہو جس سے وہ زمین پر پہنچ سکے تو ایسی مخلوق ہر اس سیارے کو اپنی کالونی بنا سکتی ہے، جہاں وہ پہنچے گی۔ سٹیفین ہاکنگ نے کہا کہ میرا ریاضیاتی دماغ یہ کہتا ہے کہ خلائی مخلوق کا وجود بعید از عقل نہیں۔اصل مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ اصل میں کیسے ہیں۔پروفیسر ہاکنگ کا کہنا ہے کہ انسان کی اصل ترجیحات اب خلائی سفر ہونا چاہیے۔ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ کوئی بھی آفت زمین کو تباہ کر دے۔پروفیسر ہاکنگ کا کہنا تھا کہ میں انسانوں میں خلائی سفر کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا چاہتا ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu