مونچھ ، داڑھی کی عالمی چیمپئین شپ 2015 کا انعقاد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 12:16

مونچھ ، داڑھی کی عالمی چیمپئین شپ 2015 کا انعقاد

آسٹریا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء): کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے چیمپئین شپ سےمتعلق سب نے ہی سن رکھا ہو گا لیکن آسٹریا میں اپنی ہی طرز کی ایک منفرد چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا . تفصیلات کے مطابق لیوگینگ میں گذشتہ ہفتے داڑھی اور مونچھ کی عالمی چیمپئین شپ 2015 کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے منفرد مونچھ اور داڑھی رکھنے والے 323 افراد نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس چیمپئین شپ میں مختلف انواع کے 18 ٹائٹل رکھے گئے تھے جس کی درجہ بندی مونچھ کے اسٹائل اور داڑھی کے بالوں کے مطابق کی گئی. اس چیمپئین شپ میں حصہ لینے والے منفرد داڑھی مونچھ کے حامل افراد کو دیکھ کر حاضرین خاصا محظوظ ہوئے . اس انوکھے مقابلے کی تصاویری گیلری دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے. چیمپئین شپ میں حصہ لینے والے افراد کی ایک ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

مونچھ ، داڑھی کی عالمی چیمپئین شپ 2015 کا انعقاد

Browse Latest Weird News in Urdu