ایٹ کے نشان کو دوسری زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 اکتوبر 2015 22:27

ایٹ کے نشان کو دوسری زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2015ء)نیویارک ٹائمز کے آرٹیکل میں @ (ایٹ) کے حوالے کچھ دلچسپ باتیں بتائی گئی ہیں۔آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ دوسری زبانوں میں یا دوسرے ملک کے رہنے والوں نے اس نشان کے کس طرح کے تخلیقی نام رکھے ہوئے ہیں۔ڈچ زبان میں ایٹ کوبندر کی دم کہا جاتا ہے۔ اطالوی افراد اسے گھونگھا کہتے ہیں۔لیکن پرانی انگریزی میں اسے ایٹ (at) کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کے مطابق انٹرنیٹ کے حوالے سے بہت سی اصطلاحات عالمگیر طور پر مشہور ہو گئیں جیسے ہیش ٹیگ، وائی فائی لیکن جب ای میل ایڈریس بتانے یا شوشل میڈیا پر کسی کو ٹیگ کرنے کی بات ہو تو وہی پرانا ایٹ۔ دوسری زبانوں میں دیکھاجائے تو اس نشان کو پولش بندر کہتے ہیں، ڈچ بندر کی دم کہتے ہیں، چیک افراد مچھلی کا قتلہ کہتے ہیں۔ یونانی میں بطخ کا چوزہ، ہنگری افراد ایٹ کو کیڑا کہتے ہیں۔اٹلی کے رہنے والے گھونگھا، یوکرین کے رہنے والے کتا اور تائیوان کے رہنے والے کے لیے یہ چوہا(ماؤس) ہے۔تاہم امریکا میں اسے ٹیکنیکل طور پر کمرشل ایٹ کہا جاتا ہے۔ ویسے اردو میں @ کو کیا کہتے ہیں؟ آپ کوئی نیا نام تجویز کریں گے؟

Browse Latest Weird News in Urdu