ایک آنکھ اور بغیر ناک کے بچے کی پیدائش

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 23:37

ایک آنکھ اور بغیر ناک کے بچے کی پیدائش
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی پیدائشی طور پر صرف ایک آنکھ ہے ، جو اس کے چہرے کے تقریباً درمیان میں ہے۔ اس کے علاوہ اس بچے کی ناک بھی نہیں ہے۔ یہ بچہ شمال مشرقی قصبے ال سینبیلاوین کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

اخبار الیوم ال صابئی کے مطابق اس کا چہرہ اور جسم دوسری کئی جگہوں سے بھی بد ہیت ہے۔ ڈاکٹر احمد بدرودین ، جس کی نگرانی میں یہ بچہ پیدا ہوا ہے، نے کہا کہ اس طرح کےپیدائشی نقائص تابکاری یا پھر ماں کے ادویات لینے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر احمد کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس طرح کےبچے پیدائش کے بعد کچھ دنوں میں مر جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu