لڑکی کو ایک منٹ میں 20 اور سارے دن میں 12 ہزار چھینکیں آتی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 7 اکتوبر 2015 17:34

لڑکی کو ایک منٹ میں 20 اور سارے دن میں 12 ہزار چھینکیں آتی ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر2015ء)سکول جانے والی ایک لڑکی کو کسی پراسرار بیماری کے باعث ایک منٹ میں 20 اور ایک دن میں 12 ہزار سے زائد چھینکیں آتی ہے۔ اس بیماری کے باعث وہ مستقل تکلیف میں متبلا رہنے لگی ہے۔ 12 سالہ کیٹلین تھورنلے پچھلے ایک ماہ سے ہر منٹ میں 20 بار چھینکتی ہے۔ اس نے 6 ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی بھی اتنی زیادہ چھینکوں کی وجوہات نہیں بتا پایا۔

ڈاکٹروں کو یقین ہے کہ کیٹلین کو آنے والی چھینکیں کسی وائرس یا الرجی کا نتیجہ نہیں۔ کیٹلین کی چھینکیں صرف اس وقت بند ہوتی ہے جب وہ سو رہی ہو۔ یہ سائنسی حقیقت بھی ہے کہ سوتے ہوئے کسی کو چھینک نہیں آتی۔ کیٹلین کو سونے میں بھی کافی مشکلات پیش آتی ہیں، وہ اپنا پسندیدہ میوزک سنتے ہوئے اورچھینکتے ہوئے سونے کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کیٹلین کا کہنا ہے کہ اسے بس اچانک ایک چھینک آئی اور پھر وہ بس چھینکتی ہی رہی۔

کیٹلین کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ چھینکنے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں درد ہو جاتا ہے، ٹانگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اس نے بتایا کہ میں اتنی کمزور ہو گئی ہوں کہ کچھ کھا بھی نہیں سکتی۔ کیٹلین کا کہنا ہے کہ میرا دل چاہتا ہے میں اپنا جسم چھوڑ کر خود کو سوتے ہوئے دیکھوں، کیونکہ میں خواب میں بھی چھینک رہی ہوتی ہوں۔ کیٹلین اور اس کے والدین نے عام لوگوں سے کہنا شروع کر دیا ہے کہ اگر کسی کو اس کا کچھ علاج پتا ہو تو وہ اُن کی مدد کرے۔

Browse Latest Weird News in Urdu