بھارت،پالتوکتاگھریلو تشددکے مقدمے میں بری

ڈان نامی کتامالک کے کہنے پر مجھے کاٹتاتھا،سابق وزیرقانون سومناتھ کی اہلیہ کی عدالت میں درخواست

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:27

بھارت،پالتوکتاگھریلو تشددکے مقدمے میں بری

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نئی دہلی کی ایک عدالت نے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے خلاف گھریلو تشدد کے مقدمے میں ان کے پالتو کتے ‘ڈان’ پر الزامات رد کر دئیے،میڈیارپورٹس کے مطابق سومناتھ کی بیوی لپیکا نے دہلی کی ایک عدالت میں اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈان اپنے مالک کے کہنے پر انہیں کاٹتا تھا۔

سماعت کے دوران پولیس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق ڈان نے اپنے مالک سومناتھ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔اس پر عدالت نے ڈان کے خلاف الزامات رد کرتے ہوئے سومناتھ کی ضمانت بھی منظور کر لی۔الزامات کی تحقیقات کے دوران سومناتھ اور ڈان کے ‘لاپتہ’ ہونے پر میڈیا میں بھرپور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں معلوم ہوا کہ سومناتھ نامعلوم مقام پر منتقل ہونے سے قبل ڈان کو دہلی میں واقع اپنے دفتر میں چھوڑ گئے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دینے سے انکار پر سومناتھ نے دو ہفتے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ برطانوی اخبار نے سومناتھ کے پڑوسیوں سے گفتگو کی، جنہوں نے بتایا کہ ڈان ایک بے ضرر کتا ہے۔سومناتھ کے دفتر میں ڈان کو پکڑنے کے بعد پولیس حکام کو معلوم ہوا کہ ڈان کو دل کا عارضہ ہے اور اس کی دوائیاں دفتر کی ایک الماری میں بند ہیں۔لپیکا کا مزید کہنا تھا کہ سومناتھ ان کے ساتھ ساتھ ڈان سے بھی خراب رویہ رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu