54 سالہ عورت نے 12 سالہ بھانجے پر مقدمہ کر دیا۔ بڑی دلچسپ وجہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 اکتوبر 2015 22:58

54 سالہ عورت  نے 12 سالہ بھانجے پر مقدمہ کر دیا۔ بڑی دلچسپ وجہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2015ء)نیویارک سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ جینیفر کونل نے اپنے 12 سالہ بھانجے سین ٹارالا، پر مقدمہ کردیا۔سین 4 سال پہلے 8 سال کی عمر جینیفر سے گلے ملا تھا، جس سے جینیفر کی کلائی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ سین اپنی آٹھویں سالگرہ پر اپنی آنٹی جینیفر کے آنے پر اتنا خوش ہوا کہ بھاگ کر اس کے گلے لگ گیا مگر توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے جینیفر نیچے گر گئی اور اس کی کلائی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

اب جینیفر نے سین پر مقدمہ کر دیا اور مقدمے میں موقف اپنایا کہ سین نے غیر ضروری طور پرگلے ملنے کی حرکت کی، جسے اس کی سزا ملنی چاہے۔ جینفیر نے 1لاکھ 27 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ سین کی ماں تو پچھلے سال مرگئی تھی تاہم مقدمے کی کاروائی کے دوران سین کا باپ اس کے ساتھ رہا۔جینیفر نے عدالت میں بتایا کہ کلائی ٹوٹنے کی وجہ سے اس کی روز مرہ کی زندگی مشکلات کا شکا رہے، وہ ایک پارٹی میں گئی تو صحیح طریقے سے اپنی پلیٹ بھی نہیں پکڑ سکی۔ عدالت نے جینیفر کونل کے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے رشتے داروں سے گلے ملنا کوئی وجہ نہیں ہوتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu