دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 6، قیمت ایک چھوٹے جزیرے کی قیمت سے زیادہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:34

دنیا کا سب سے مہنگا  آئی فون 6، قیمت ایک چھوٹے جزیرے  کی قیمت سے زیادہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر۔2015ء)اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آئی فون 6 ایس مہنگا ہے تو آپ کو گولڈ جینی کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔برطانوی گولڈ جینی سمارٹ فونز کو قیمتی ترین سمارٹ فون بنانے کے حوالے سے جانے جاتےہیں۔وہ سمارٹ فون پر قیمتی دھاتیں اور جوہرات لگا کر اس کی قیمت لاکھوں ڈالر تک پہنچا دیتے ہیں۔گولڈ جینی(گولڈ سمتھ) کے گاہکوں میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گولڈ جینی نے ایک ایسا آئی فون 6 بنایا تھا جو 24 قیراط سونے سے بنا تھا اوراس میں درجنوں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ اس آئی فون 6 کی قیمت 3.51 ملین ڈالر تھی۔ اتنی رقم میں تو آرام سے ایک چھوٹا جزیرہ خریدا جا سکتا ہے۔گولڈ جینی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فون پر، گاہک کی خواہش کے مطابق سونے اور جوہرات جڑتے ہیں۔ فون کی قیمت کا تعین گاہک کے آرڈر پر ہوتا ہے۔گاہک چاہے تو سونا، پلاٹینئم ، روز گولڈ اور جواہرات کے استعمال سے فون کو جتنا مرضی مہنگا کرا لے۔ برطانیہ کے ایک دوسرے ڈیزائنر نے بھی گاہک کی خواہش پر آئی فون 6 پر 6,127ہیرے جڑے اور اسے 2.62ملین ڈالر میں فروخت کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu