کڑکتی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

پیر 19 اکتوبر 2015 20:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے شوق میں اب تک کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن یہ ایسا جنون ہے کہ جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور خطرناک مقامات سے سیلفی لینے کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب ایک تازہ واقعہ میں سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک قصبے ینبع النخل میں پیش آیا ہے جب موسلا دھار بارش جاری تھی اور اس دوران آسمانی بجلی بھی اپنے جلوے دکھا رہی تھی کہ ایک نوجوان کو اس چکتی اور کڑکتی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق اٹھا اور وہ صاحب عین اس وقت بجلی کے سامنے آکھڑے ہوئے جب وہ خوب کڑک رہی تھی، اپنا موبائل آن کیا اور جیسے ہی سیلفی لینے کیے لیے کیمرے کا بٹن دبایا اچانک آسمانی بجلی اس پر آگری اور وہ جان کی بازی ہار گیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu