اسرائیلی ریسٹورنٹ کی عربوں اور یہودیوں کے لیے انوکھی رعایتی پیشکش

اسرائیلی ریسٹورنٹ کی عربوں اور یہودیوں کے لیے انوکھی رعایتی پیشکش

بدھ اکتوبر 1:50 pm

اسرائیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2015ء)اسرائیلی حکومت نے جہاں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کی ہوئی ہے ، وہیں چند اسرائیلی امن کے خواہاں بھی ہیں۔اسرائیل کے ایک شہر نتانیا کے گاؤں کفر وٹکن میں ایک حُمُّص‎ کیفے نے عربوں اور اسرائیلوں کے لیے ایک انوکھی رعایتی پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ایک میز پر بیٹھنے والے عربوں اور یہودیوں کو بل میں رعایت دی جائے گی۔

(خبر جاری ہے)

اس ریسٹورنٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

عبرانی زبان میں لکھا کہ اُن کے نزدیک عرب یا یہودیوں سے زیادہ انسانیت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عربوں، یہودیوں، عیسائیوں اور بھارتیوں سب کو سروس دیتے ہیں۔ فیس بک پوسٹ میں ایک میز پر بیٹھنے والے عربوں اور یہودیوں کے لیے 50 فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ ریسٹورنٹ کے منیجر نے بتایا کہ انہوں نے 13 اکتوبر کو یہ پیشکش متعارف کرائی تھی، اب تک کئی افراد اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔