پیٹ میں منشیات بھرے مسافر نے دوسرے کو کاٹا اور مرگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 21 اکتوبر 2015 22:03

پیٹ میں منشیات بھرے مسافر نے دوسرے کو کاٹا اور مرگیا

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر۔2015ء)تفتیش کرنے والوں نے بتایا ہے کہ جو مسافر دوسرے کو دانت سے کاٹ کر مرگیا تھا، اس کے پیٹ سے پوسٹ مارٹم کے دوران 56 ہزار یوروز کی منشیات نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لزبن سے ڈبلن، جرمنی جانے والے 24 سالہ برازیلین نوجوان جون کینیڈی سانتوس گرجاؤ کے پیٹ میں 2 پاؤنڈ کوکین تھی جو 80 پیکٹوں میں موجود تھی ۔

فلائٹ کے دوران اس نے اپنے ساتھ موجود مسافر کو کاٹا اور اس کے بعد مرگیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ سفر کرنے والی پرتگالی عورت کے سامان سے بھی منشیات ملی ہیں۔ عورت کو ڈرگ ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں نے بتایا کہ وہ نوجوان ایک ہی دم بھڑک گیا، اس نے ساتھ موجود ایک مسافر کو کاٹا اور بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد اسے دوبارہ سانس نہیں آئی۔جس مسافر کو اس نے کاٹا تھا، اس نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی ناک سے ایسی آواز نکل رہی تھی، جو میں نے کبھی نہیں سنی۔ پولیس زیر حراست خاتون سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu