پروفیسر پانچ سال سے ہر روز 1200 تصاویر بنا رہا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:23

پروفیسر پانچ سال سے ہر روز   1200 تصاویر بنا رہا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر2015ء)مورس ولاروئل، لائف لاگر اور پولی ٹیکنیک یونیوسٹی میڈرڈ میں پروفیسر ہے۔پروفیسرمورس گذشتہ 5 سالوں سے اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی ریکارڈ کر رہا ہے۔پروفیسر مورس نے 2010 کے شروع میں نوٹ بکس لکھنا شروع کیں اور اب تک اپنے بارے میں 180 نوٹ بکس لکھ چکا ہے، جن میں اس کی زندگی کے بارے میں ساری تفصیل موجود ہے۔

پروفیسر مورس نے صرف نوٹ بکس لکھنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے گلے میں لٹکا ہوا نیریٹیو کلپ (Narrative Clip) کیمرہ ہر روز30 سکینڈ کے وقفے سے 1200 تصاویر بناتا ہے۔ پروفیسر مورس کا کہنا ہے کہ زندگی پیچیدہ اور جزیات کی تفصیل ، عادتوں، روزمرہ کے کاموں سے سے بھرپور اور خوبصورت ہے۔ پروفیسر مورس کہیں بھی جاتا ہے، اس کی لاگ بک اس کے ساتھ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہر روز اپنی ملاقاتوں،خوراک اور ہر تفصیل کو نوٹ بک میں درج کر دیتا ہے۔لکھنے کے بعد وہ ہر روز ایک سمری بناتا ہے اور اپنی لاگ بک کے انڈیکس میں درج کر دیتا ہے۔ پروفیسر مورس نے بتایا کہ کل میں اپنے دوست کے ساتھ لنچ کر رہا تھا۔ کھانے کے دوران سائیڈ پر میری لاگ بک کھلی تھی۔ گفتگو کے دوران جو بھی آئیڈیا میرے دماغ میں آ رہا تھا میں اسے لاگ بک میں درج کر رہا تھا۔

پروفیسر مورس کا کہنا ہے کہ جو لوگ مجھے نہیں جانتے ، اگر وہ مجھے کھانے کے دورن اس طرح لکھتے دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ میں رپورٹر اور کسی کا انٹرویو کر رہا ہوں۔ پروفیسر مورس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اور دیگر خاندان والے اس کے گلے میں لٹکے ہوئے کیمرے کا زیادہ برا نہیں مناتے۔ پانچ سال سے ہر چیز لکھتے ہوئے پروفیسر مورس کو بالکل تھکاؤٹ نہیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی اس عادت کو جاری رکھے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu