گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سب سے بڑے فرائیڈ رائس باؤل کاریکارڈ ماننے سے انکار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:16

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سب سے بڑے فرائیڈ رائس باؤل کاریکارڈ ماننے سے انکار کر دیا

یانگزہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2015ء)گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے بڑے فرائیڈرائس باؤل( پیالے) کا ریکارڈ ماننے سے انکار کردیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس باؤل سے کھانا نہیں کھایا جا سکتا۔ جمعرات کو مشرقی چین کے شہر یانگزہو کے 300 باورچیوں نے 9,242 پاؤنڈ(4192 کلوگرام) فرائیڈ رائس کا ایک باؤل بنایا۔

باورچیوں کے اس گروپ کا مقصد بولو، ترکی میں بنائے گئے 6,944پاؤنڈ(3150 کلوگرام) کے فرائیڈ رائس باؤل کے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔گینیز بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چین میں بنایا گیا فرائیڈ رائس باؤل انسانی استعمال کے قابل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باؤل کے اوپر سے 150 کلوگرام چاول کھانے کے قابل نہیں تھے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ زیادہ کھانے کے حوالے سے بنائے گئے ریکارڈ میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کھانا انسانی استعمال کے لیے موزوں ہوں، اسے ایک ہی برتن میں کھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسے مختلف برتنوں میں نکال کر تقسیم نہ کرنا پڑے۔ فرائیڈ رائس باؤل کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کافی متنازعہ بھی رہی۔شوشل میڈیا پر اس فرائیڈ رائس کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں باورچیوں کو باؤل کے اوپر سے کھانا پھینکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔لوگ اس طرح کھانے کے ضیاع کو دیکھ کر کافی غصے بھی ہوئے تاہم باورچیوں کی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صرف اوپر کا کھانا ضائع کیا گیا تھا جو صحت کے لیے ٹھیک نہیں تھا۔ چین کے مختلف اخبارات نے بھی اس طرح کے ریکارڈ بنانے کو کھانے اور پیسے کا ضیاع قرار دیا ہے۔ اندازہ ہے کہ ریکارڈ بنانے کی اس کوشش میں 22ہزارڈالر خرچ آیا ہوگا، جو سب ضائع گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu