سب سے زیادہ بدصورت کہی جانے والی عورت نے خود کی خوبصورتی کو ثابت کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:50

سب سے زیادہ بدصورت کہی جانے والی عورت نے خود کی خوبصورتی کو ثابت کر دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر۔2015ء)لیزی ویلاکوئزکی عمر 26 سال ہے۔ اسے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ اسے کیا کہتے ہیں۔ا س کے مثبت رویے کے وجہ سے آج سب سے زیادہ بدصورت کہی جانے والی لیزی دوسرے لوگوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔اس کا کہنا ہے کہ انسان کو کیسے چہرے کے ساتھ پیدا ہونا ہے، اس میں اس کا کوئی کمال نہیں یا قصور نہیں۔ لیزی ایک بہت نایاب بیماری کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک آنکھ سے نظر نہیں آتا اور اس کے جسم پر ذرا سی بھی چربی نہیں چڑھتی۔

اسی کی وجہ سے وہ کافی پتلی بھی ہے۔اس جسمانی ساخت کی وجہ سے لیزی ہر کسی کے مذاق کانشانہ بنتی رہی۔ لیزی کے مطابق وہ دن اس کی زندگی کا سب سے خراب دن تھا جب اس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی، وہ ویڈیو اس کی بہت سی تصاویر سے بنائی گئی تھی اور اس میں اسے دنیا کی بدصورت ترین عورت قرار دیاتھا۔

(جاری ہے)

اُس ویڈیو کو 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا ور سینکڑوں افراد نے اس پر بہت ہی قابل نفرت تبصرے کیے۔

ایک ظالم نے لکھا کہ ایسے چہرے والی عورت کو پیدا ہوتے ہی مار دینا چاہیے، دوسرے نے لکھاکہ میں نے ایسی بدصورت عورت کبھی نہیں دیکھی۔ یہ سب پڑھ کر لیزی کو بے انتہاء صدمہ ہوا مگر پھر وہ ایک نئے حوصلے کے ساتھ کھڑی ہوئی ۔ اس نے ٹھان لیا کہ دنیا پر ثابت کرے گی کہ وہ اپنے لیے خوبصورت ہے اور اسے بھی جینے کا حق ہے۔اس نے کئی جگہ انٹرویوز دئیے ، اس کی خود پر بنائی ہوئی ویڈیو ز بھی وائرل ہوتی گئیں۔

اب لیزی ایسے تمام لوگوں کی مدد کرتی ہے جو انٹرنیٹ پر دوسروں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔ جس انٹرنیٹ پر اس کی برائیاں کرنے والے موجود تھے، وہاں اس کے لاکھوں فینز ہیں۔ لیزی اب ایسی ویڈیوز بناتی ہے جس میں بدصورت اور دوسرے لوگوں میں جینے کی امنگ پیدا ہو۔ اس نے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی ہے جس میں لوگوں کو بتایا ہے کہ زندگی جینے سےہی خوشگوار ہوتی ہے، کسی کے تبصرے پر اپنی زندگی خود برباد کرلینا بے وقوفی اور اپنے ساتھ دھوکہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu