امریکہ۔ 97سالہ خاتون نے ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کرلیا

اتوار 1 نومبر 2015 12:49

امریکہ۔ 97سالہ خاتون نے ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کرلیا

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء ) امریکی ریاست مشی گن میں ایک 97 سالہ خاتون عزم و حوصلہ کی ایک زندہ مثال ہیں جنہوں نے اْسی تعلیمی ادارے سے97سال کی عمر میں ہائی اسکول ڈپلو مہ وصول کیا جہاں سے وہ اپنی کینسر کے مرض میں مبتلا ما ں کی تیمار داری اور چھو ٹے بہن بھا ئیوں کی دیکھ بھال کیلئے 17سال کی عمر میں تعلیم کو الوداع کر کے چلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دل میں مو جود علم کی جستجو اور لگن کے باعث ان نانی اماں کو اعزازی طو ر پر با قاعدہ طو ر پر تقریب کا انعقاد کر کے ہائی اسکول ڈپلومہ دیا گیا جسے وصول کرتے ہی وہ جذباتی ہو گئی اور ان کی آنکھوں سے آنسو زاروقطار بہنے لگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu