خاتون نے ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچی کو جنم دیدیا

منگل 3 نومبر 2015 21:25

خاتون نے  ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچی کو جنم دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) خاتون نے لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچی کو جنم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے خاتون ریشماں کے اصرار کے باوجو د اسے ہسپتال میں داخل نہ کیا گیا اور وہ سیڑھیوں پر تڑپتی رہی بعد ازاں اسی جگہ ہی اس نے بچی کو جنم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون دو گھنٹوں سے ہسپتال میں داخلے کا کہتی رہی مگر انتطامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی جس کی وجہ سے خاتون کو سیڑھیوں میں اذیت سہنا پڑی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز اور نرسز کو بار بار اپنی حالت کا بتاتی رہی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور اسے وہیں پر چھوڑ دیا گیا۔خاتون شرقپور کی رہائشی ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کسی نے ہماری شنوائی نہیں کی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچگی کے بعد ریشماں کو لیبر وارڈ میں جبکہ بچی کو نرسری میں داخل کر دیا گیا ہے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu