انٹارکٹکا کے حوالے سے ناسا کی طرف سےاچھی خبر، مگر ایک بری خبر بھی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 4 نومبر 2015 22:46

انٹارکٹکا کے حوالے سے ناسا کی طرف سےاچھی خبر، مگر  ایک  بری خبر بھی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2015ء)ناسا نے اپنی ایک رپورٹ میں جو خاصی متنازعہ سمجھی جار ہی ہے، کہا ہے کہ انٹارکٹکا پر سے جتنی برف پگھل رہی ہے، اس سے زیادہ اس پر جمع ہورہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سطح سمندر میں اضافے کا تعلق انٹارکٹکا کی برف پگھلنے سے نہیں۔لیکن ناسا کے ماہر ڈاکٹر زوالے نے ایک بری خبر بھی دی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ سطح سمندر میں ہونے والے 0.27 ملی میٹر سالانہ اضافے کی وجوہات ابھی تک کسی کو بھی نہیں پتہ، جو خاصی خطرناک بات ہے۔

اپنی رپورٹ میں ناسا نے اس بات سے تو انکار نہیں کیا کہ انٹارکٹکا پر برف خاصی تیز رفتاری سے پگھل رہی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ پچھلے 10 ہزار سال کے دوران ہونے والی برف باری سے انٹارکٹکا پر برف کی اچھی خاصی تہہ جمع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ناسا نے اپنے سیٹلائٹ کی مدد سے انٹارکٹکا کی برف کی تہہ کا تجزیہ کیا۔کہا جا رہا ہے کہ 1992 سے 2001 تک انٹارکٹکا پر 112 ارب ٹن برف کا سالانہ اضافہ ہوا جو 2003 سے 2008 کے دوران 92 ارب ٹن سالانہ رہ گیا۔

ناسا کی یہ رپورٹ 2013 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ سے متضاد ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹارکٹکا کے برف پگھلنے کی وجہ سے ہر سال سمندر کی سطح میں 0.27 ملی میٹر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ ناسا نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 20 سے 30 سالوں میں انٹارکٹکا میں برف کی تہہ کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu