بلیوں کی سب سے بڑی تصویر826,000ڈالر میں فروخت ہوگئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 5 نومبر 2015 22:49

بلیوں کی سب سے بڑی تصویر826,000ڈالر میں فروخت ہوگئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2015ء)نیویارک میں 826,000ڈالر میں فروخت ہونے والے فن پارے کو دنیا میں بلیوں کی سب سے بڑی تصویر سمجھا جا رہا ہے۔75 ضرب 102 انچ کی اس تصویر میں 42 بلیاں دکھائی گئی ہیں۔ اس تصویر کو آسٹریا کے ایک مصور کارل کاہلر نے بنایا ہے۔جس نیلام گھر میں اسے فروخت کیا گیا ، وہاں اس کے سائر کی ایک خصوصی دیوار بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کارل کاہلرنے 1881 میں امریکا کے مغربی ساحل کا سفر کیا ۔سان فرانسسکو میں اس کی ملاقات ، مصوری کی دلدادہ، کیٹ جانسن سے بھی ہوئی۔کیٹ نے کارل کو اپنے گھر پر اپنی بلیوں کی تصویر بنانے کا کہا۔ کیٹ کے گھر میں 350 بلیاں تھی۔ کارل 3 سال تک کیٹ کے گھر پر رہ کر بلیوں کے الگ الگ خاکے بناتا رہا ۔ اس کے بعد اس نے بلیوں کے تمام خاکوں کو ایک بڑی تصویر میں سمو کر ایک ہی تصویر بنا دی تھی۔اس کے علاوہ کوئی ایسا طریقہ نہیں تھا، جس میں 42 بلیوں کا ساکن بیٹھا کر اُن کی تصاویر لی جا سکتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu