کس قیامت کی ایمرجنسی کالز ، پولیس کے پاس آتی ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 5 نومبر 2015 22:49

کس قیامت کی ایمرجنسی کالز ، پولیس کے پاس  آتی ہیں

کمبریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2015ء)پولیس کو ایسی ”ایمرجنسی“ کالز بھی موصول ہوتی ہیں، جن میں پولیس سے اوون میں چکن پکاتے ہوئے درجہ حرارت اور ٹیکسی کے نمبروں کی معلومات طلب کی جاتی ہیں۔ کمبریا پولیس، انگلینڈ نے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، جس میں پولیس کی مختلف خدمات کے حوالے سے عوام میں آگاہی بڑھائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے بروشر اور کارڈ ز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور شوشل میڈیا کا استعمال بھی جاری ہے۔

کمبریا پولیس کے چیف سپریٹنڈنٹ سٹیو جانسن کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد عوام کو فون اٹھانے سے پہلے معلوم ہوگا کہ انہیں کال کہاں کرنی ہے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ انہیں ٹیکسی کی کمپنی کے فون نمبر اور مختلف جگہوں کے پتے معلوم کرنے کے لیےبھی فون کالز موصول ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس چیف نے بتایا کہ حال ہی میں ایک نوجوان نے ہم سے اوون میں چکن پکانے کےلیے درجہ حرارت کی تفصیلات پوچھی۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کچھ دلچسپ لگ رہا ہے مگر اس کی وجہ سے ہمیں اصل ایمرجنسی کالز کو جواب دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی آگاہی کی اس مہم میں وہ عوام کو بتا رہے ہیں کہ ایمرجنسی نمبروں پر کال کرنے کی بجائے مطلوبہ کمپنی کی ویب سائٹ دیکھ لیا کریں، اس کے علاوہ پولیس عوام کو بتا رہی ہے کہ آوارہ کتوں کے ملنے یا پارکنگ کے مسئلے میں پولیس کو کال نہ کریں۔ پولیس عوام میں وہ تمام نمبر بانٹ رہی ہے، جہاں ان کے مطلوبہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu