بھارت میں ’بچہ دانی کرائے پر دستیاب‘ نہیں رہے گی،حکومت کا سیروگیسی کی صنعت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

جمعہ 6 نومبر 2015 21:13

بھارت میں ’بچہ دانی کرائے پر دستیاب‘ نہیں رہے گی،حکومت کا سیروگیسی کی صنعت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) دنیا بھر میں بے اولاد جوڑے بھارت میں عورتوں کے رحم کرائے پر حاصل کرتے ہیں، تاہم اب بھارتی حکومت سیروگیسی کی صنعت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ کچھ برسوں میں دنیا بھر سے ہزاروں جوڑے بھارت میں عورتوں کے رحم اپنے بچوں کی پیدائش کے لیے حاصل کرتے رہے ہیں اور سیروگیسی کی یہ صنعت کئی ملین ڈالر کی آمدن کا باعث ہے، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اس عمل پر پابندی کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد بے اولاد جوڑوں نے بھارت جانے سے کترانا شروع کر دیا ہے۔

بھارت کا شمار دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نہایت ماہر ڈاکٹروں اور کم سرمایے کے ذریعے بے اولاد جوڑے اپنے بچے پیدا کرنے کے لیے خواتین کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu