بدمعاشوں سے نپٹنے کے لیے دادا نے 5 سالہ پوتی کو لوڈ گن دے کر صحرا میں چھوڑدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 6 نومبر 2015 23:31

بدمعاشوں سے نپٹنے کے لیے دادا نے 5 سالہ پوتی کو لوڈ گن دے کر صحرا میں چھوڑدیا

بکائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر۔2015ء)بکآئی، ایریزونا۔پولیس نے ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنی 5 سالہ پوتی کو صحرا میں لوڈ گن کے ساتھ تنہا چھوڑ دیا تھا۔ دادا نے پوتی کو سمجھایا تھا کہ کسی بھی برے شخص سے نپٹنے کے لے اس گن کو استعمال کرے۔ ماریکوپا کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا کہ 53 سالہ پاؤل ریٹر اپنے پک اپ ٹرک میں اپنی5 سالہ پوتی کے ساتھ بکآئی کے نزدیک صحرا میں سفر کر رہا تھا کہ اس کا پک اپ ٹرک خراب ہوگیا۔

پاؤل نے جج کو بتایا کہ اس نے اپنی پوتی کو ایک درخت کے سائے میں آرام کرنے کے لیے بٹھایا اورخود مدد لینے چلا گیا۔ پاؤل نے اپنی 45 کیلبر کی لوڈ ہینڈ گن اپنی پوتی کے پاس ہی رہنے دی، جو اسے اٹھا نا بھی نہیں چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فائر فائٹرز نے تنہا بچی کو گن کے ساتھ درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے پایا جبکہ پاؤل کئی میل دور ایک بار میں بیٹھا برگر کھانے کے ساتھ الکوحل پی رہا تھا۔

ڈپٹی نے بتایا کہ پاؤل نے نہ ہی کسی کو مدد کے لیے کہا تھا اور نہ ہی کسی کو اپنی پوتی کے مقام کے بارے میں بتایا۔پاؤل نے اپنی پوتی کو بتایا تھا کہ یہ گن برے لوگوں کو شوٹ کرنے کے کام آتی ہے ۔ شیرف نے کہا کہ بچی کی عمر ابھی اچھے اور برے لوگوں میں تمیز کرنے کی نہیں ہے۔ پاؤل پر پوتی کے ساتھ برا سلوک کرنے اور اس کی جان خطرے میں ڈالنے کے دو مقدمات قائم کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسے 25 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu