تربیت یافتہ چوہا جیل میں منشیات سمگل کرتے پکڑا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 6 نومبر 2015 23:31

تربیت یافتہ چوہا جیل  میں منشیات سمگل کرتے پکڑا گیا

آراگوائینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر۔2015ء)آراگوائینا، برازیل ۔ برازیل کی جیل کے حکام کا کہنا ہے ہے کہ انہوں نے تربیت یافتہ چوہے کو گرفتار کیا ہے جو جیل کی مختلف کوٹھریوں کے درمیان منشیات اور دوسری چھوٹی چیزوں کو سمگل کرتا تھا۔ آراگوائینا کی بارا ڈا گروٹا جیل کے ڈائریکٹر جین کارلوس گومز کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کی کوریڈور میں ایک چوہے کو بھاگتے دیکھا تھا، جس کی دم کے ساتھ منشیات کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بندھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چوہے کو ”گرفتار“ کیا گیا تو اس کے قبضے سے ماریجوانا کے 29 اور کوکین کے 23 چھوٹے پیکٹ برآمد ہوئے گومز کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ چوہے کے ”باس“ کا پتہ چلایا جا سکے۔گومز کا کہنا تھا کہ چوہے کی دم کے ساتھ ایک ہک باندھ کر اسے چھوڑ دیا جاتا،ہک کے ساتھ منشیات اور دوسری چھوٹی چیزیں منسلک ہوتیں، چوہا اپنی منزل پر پہنچتا تو کوئی قیدی ہک کو ہٹا کر چیزیں نکال لیتا۔ حکام نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک شخص نے چوہے کو اس کی دم سے بندھے ہک کے ساتھ ہی پکڑا ہوئے دکھایا گیا ہے۔ حکام نے اس چوہے کو بغیر کوئی سزا دئیے جیل کی عمارت کے باہر چھوڑ دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu