سوشل میڈیا نے مفرور قیدی کو پکڑوادیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 21:02

سوشل میڈیا نے مفرور قیدی کو پکڑوادیا

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء)امریکا کی اڈاہو جیل سے فرار ہونے والا قیدی فرار کے بعد شوشل میڈیا کی مدد سے حکام کا منہ چڑانے لگا تھا لیکن اسے میکسیکو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس مارشلز سروس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ نکولس گروو کو تولم، میکسیکو میں گرفتار ہونے کے بعد امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔نکولس کی گرفتاری میں شوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔نکولس فیس بک کے استعمال سے امریکی حکام کو چڑا رہا تھا۔نکولس نے فیس بک پر اپنی سیلفیاں اور کانکون، میکسیکو میں لیے گئے فوٹو شیئر کیے تھے، جو اس کی گرفتاری کا باعث بنے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نکولس نے 26 اگست 2014 کو خاردار تاروں کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu